کراچی: کورنگی میں ایک گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی اور 5 بچے زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود میاں ،بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔