کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانا کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں بند نمبر 5 کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے دوران 2 ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ملے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان ڈکیتی اور لوٹ مار کے علاوہ کورنگی اور اس سے متصل علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور حملوں میں بھی ملوث ہیں۔