کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی کے ماڈل پارک پر جشن بہاراں فیملی فیسٹیول و فلاور شو کا آغاز ہوگیا ،ماڈل پارک پر پھولوں کی بہار، انواع اقسام کے پھول نمائش کے لئے رکھ دیئے گئے ۔گزشتہ شب ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کے ہمراہ کورنگی ساڑھے تین کے وسیع و عریض ماڈل پارک پر جشن بہاراں فیملی فیسٹیول و فلاور شو کا افتتاح کردیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربران کے علاوہ سیاسی و سماجی اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بلدیہ کورنگی کے تحت فیملی فیسٹیول و فلاور شو میں شرکت کی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی کاوشوں کو سراہا ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے افتتاح کے بعد چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔
فیملی فیسٹیول میں قائم کئے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کرکے معائنہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے شہر کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوام کو مسائل سے مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ شہر کو سجائیں گے انہوںنے کہاکہ کراچی کو اُس کا حق دینا ہوگا انہوںنے کہاکہ شہر کراچی کا شمار دنیا کے بین الاقوامی شہر میں ہوتا ہے مگر افسوس آج دنیا کا بین الاقوامی شہر حکمرانوں سے اپنا حق مانگنے پر مجبور ہے ڈپٹی میئر کراچی نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار کے ساتھ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ جشن بہاراں پر فیملی فیسٹیول اور فلاو ر شو کا انعقاد شہر کراچی کو کچرے سے پھولوں کی خوشبو کی طرف راغب کرنے کا آغاز ہے انہوں نے کہاکہ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت متعدد عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے اور انشا اللہ ترقی کے اس سفر کو جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کیا جائیگا۔