کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی مائیکل ٹان میں کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف کورنگی میں مظاہرہ کیا گیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ایک گھر اور موٹر سائیکل کو بھی نظر آتش کر دیا۔
علاقے میں وقفے وقفے سے ہوائی فارئنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود اورحالات پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔