کراچی : چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے حالیہ بارش کے دوران تباہ حال ضلع کورنگی کی شاہراہوں اور گلیوں کی پیوند کاری کے کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا تاکہ متوقع مزید بارش کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑیاور ضلع کورنگی میں مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی اور سیوریج کے کھلے مین ہولز کو ہنگامی بنیادوں پر کوورز کیا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو کسی بھی مشکلات سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت حالیہ برسات کے دوران تباہ حال سڑکوں کی پیوند کاری کے حوالے سے جاری کاموں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوام کو سہولت پہنچا نے کے عمل میں کوئی کسر نہیں رکھے گی عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر بروئے کار لایا جائیگا انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں تباہ حال سڑکوں کی پیوندکاری کے عمل کو تیزی سے یقینی بنا یا جارہا ہے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر شاہراہوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سیوریج مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرکے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی اور کھلے سیوریج مین ہولز کو کوورز کئے جائیں بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے گلیوں اور محلوں کے سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی وستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا کر عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کو تیز کریں۔