کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کورنگی روڈ پر رات گئے ڈاکووٴں نے لوٹ مار کی ، جبکہ ان کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک خوفزدہ ہوکر زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس موقع پر موجود نہیں تھی اور جب آئی بھی تو نہ آنے کے برابر،جب رکھوالے سوئیں گے ۔تو جگ والے روئیں گے۔
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کورنگی روڈ پر رات گئے ڈاکوٴوں نے مصروف شاہراہ پر تسلی بخش کارروائی کی جس میں ان کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون خوف سے زندگی ہار گئی، اس کی شکایت کرنے پر لواحقین تھانے پہنچے تو ایک اور افسوسناک منظر سامنے تھے۔
تھانے کی کرسیاں خالی تھیں اور اہلکار کہیں پڑے سورہے تھے ، پہلے انہیں جگایا گیا ، ہوش میں لایا گیا ، جائے وقوع پرپہنچا یا گیا، جس کے بعد ڈاکووٴں کی تلاش شروع ہوئی ڈاکووٴں کی تلاش میں پولیس اہلکاروں کی سنجیدگی ، ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور انہیں دستیاب آلاتکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔
کہ ایک بیٹری سے گھپ اندھیرے میں فرش پر ڈاکو اسطرح ڈھونڈے جارہے ہیں جیسا کہ یہیں کہیں گرے پڑے ہوں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورنگی روڈ پر رات کے وقت ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں لیکن پولیس کی موجودگی عام نہیں، پھر رات کی ڈیوٹی والے پولیس اہلکار کہاں ڈیوٹی دیتے ہیں ، اگر پولیس جاگ جائے تو ڈاکو بھاگ جائے ، لیکن رات میں جاگے کون۔