کراچی: کورنگی میں ساس نے بہو اور 2 بچوں پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ساس نے مبینہ طور پر بہو اور اس کے 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون اور بچوں کے جسم جھلس گئے جبکہ ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی کی رہائشی خاتون نے گھریلو اختلافات پر اپنی بہو اور دو پوتوں پر تیزاب پھینک دیا۔ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر گھروالوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق سسرال والے گھریلو ناچاقیوں کے سبب اس کو اکثر تنگ کرتے رہتے ہیں۔ آج بھی معمولی تکرار پر ساس نے بچوں سمیت اس پر تیزاب پھینک دیا۔