بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل لانڈھی میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی انتظامات

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی انتظامات ،علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کو درست بنا نے کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں ،فٹ پاتھوں اور گلیوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے باوجود بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تمام محکمے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے رہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ (آج) 12ربیع الاول کو بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے میونسپل ایمرجنسی کے تحت معمول کے مطابق عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں گے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے جلوس سے قبل روٹس پر صفائی وستھرائی کے ساتھ سڑکوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکائو بھی انجام دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،علماء اکرام ،جلوسوں کے منتظمین اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماء اکرام اور منتظمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے علماء اکرام اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے باہمی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر علاقائی سطح پر مثالی انتظامات انجام دیئے گئے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیہ کورنگی اقدامات جاری رکھے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی