بلدیہ عظمی کراچی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ آج لگایا جائیگا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر اور چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا عوام کو سستی اوع معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور اور اپنی عوام کوصحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ عظمی کراچی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ (آج) مورخہ 12مارچ2017ء بمقام ماڈل پارک کورنگی نمبر ساڑھے تین پر لگایا جائیگا جس میں مختلف امراض کے ٹیسٹ مفت ،طبی تجاویز اور ادویات مفت دیئے جائیں گے۔

فری میڈیکل کیمپ میں بلڈ پریشر ٹیسٹ ،شوگر ٹیسٹ ،کولسٹرول ٹیسٹ ،دانتوں کا ٹیسٹ ،تھوک کا ٹیسٹ ،سماعت کا ٹیسٹ ،ECGٹیسٹ ،جلد امراض کا ٹیسٹ ،دمی کا ٹیسٹ ،بی ایم ڈی(ہڈیوں کی ساخت کا ٹیسٹ ،ہیپا ٹائٹس کی ویکسین ،سانسوں کی نالیوں کا ٹیسٹ ،طبی مشورہ اور ادویات ،ہیومیو پتھک OPDاور ادویات ،شوگر ٹیسٹ (HBA1C)،آنکھوں کا معائنہ اور موتیا کا مفت آپریشن ،ٹی بی کے مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کی سہولت مفت فراہم کی جائیں گی۔

فری میڈیکل کیمپ صبح 9تا شام 5بجے تک قائم رہیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہاکہ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولت عوام کی دہلیز تک فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنا کر صحت مند کراچی خوشحالی پاکستان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی