کراچی : کراچی سائٹ کے علاقے میں واقع کلثوم بائی ہسپتال (ولیکا) میں ایک روزہ پرائمری سرجیکل اسکلز ورکشاپ منعقدہ کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی سندھ کے مشیر برائے لیبر سعید غنی تھے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ڈاکڑ ملک کی خدمات انجام دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔انہوں نے اسپتال میں مزدوں کے علاج معالجے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین کرایاہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں جو ڈاکڑوں کے ساتھ مساحل ہے ان کو حل کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔تقریب میں میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکڑ نواز گاہوٹی، ڈاکڑ ممتاز شیخ، ڈاکٹر جلال، ڈاکٹر غیاث،، ڈاکٹر اعظم سلہری، ڈاکٹر عبنرین خان ویگر نے بھی اسپتال میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔
سعید غنی نے ایک روزہ روکشاپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو سرٹیفیکٹ بھی تقیسم کئے۔