کراچی : KYI کے زیرنگرانی وویمن فٹبال انٹر کلب ٹورنامنٹ کا افتتاح

کراچی : KYI کے زیر نگرانی وویمن فٹبال انٹر کلب ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنانے فٹبال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I سراج الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II وسیم الدین ،ایشن کوئن نسیم حمید،ارشاد آرائیں ،خالد نفیس اور سید محمد احمد نقوی بھی موجود تھے اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نسیم حمید ایتھلیٹک اکیڈمی کورنگی میں کورنگی الیون اور لانڈھی الیون کے درمیان کھیلا گیا جوکہ کورنگی 11 نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد2-1 سے میچ اپنے نام کر لیا۔

آخر میں ونر اور رنر ٹیموں کی کپتان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I سراج الدین نے خالد نفیس، ارشاد آرائیں اور سید محمد احمد نقوی کے ہمراہ ٹرافی پیش کی واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کے تما م میچز نسیم حمید ایتھلیٹک اکیڈمی کورنگی میں کھیلے جائیں گے۔