کراچی، لاہور، حیدر آباد میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج، میڈیا کے دفاتر پر دھاوا

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔ لاہور میں سنی تحریک سمیت مختلف مذہبی جماعتوں نے مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے مال روڈ پرنجی ٹی وی کے دفتر اور ہائیکورٹ کی عمارت پر پتھراؤ کیا۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ زبردستی بند کروا دی۔ ڈنڈا بردار مظاہرین نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کے اسے جزوی نقصان پہنچا۔

حیدر آباد میں بھی مشتعل مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کیا موقع پر موجود پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ملکی و عالمی صحافتی تنظیموں نے پر تشدد احتجاج کی شدید مذمت کی ہے۔