کراچی لاہور موٹروے سمیت 4 نئے ہائی وے بنانے کا منصوبہ تیار

Super Highway

Super Highway

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مستقبل قریب میں ملک بھر میں نئے موٹر ویز، ایکسپریس ویز اور ہائی ویز کی تعمیر کیلیے منصوبہ بندی کر لی، 4 میگا منصوبے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کیے جائیں گے۔

’’ملنے والی معلومات کے مطابق پہلا منصوبہ پاک چین اقتصادی شاہراہ کا ہے جو چین کے شہر خنجراب سے شروع ہو کر گوادر میں اختتام پذیر ہو گا، شاہراہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، پنڈی گھیپ، خوشاب، میانوالی، بھکر، سوئی، جیکب آباد، خضدار، تربت سے بھی گزرے گی۔