کراچی لاہور موٹروے کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Pakistan - China

Pakistan – China

بیجنگ (جیوڈیسک) پاکستان اور چین نے کراچی سے لاہور موٹر وے کی تعمیر پر مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کردیئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی 3 مہینے میں مکمل کی جائے جبکہ منصوبے کو ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے۔

چینی وفد نے پشاور سے کراچی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کے منصوبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے چینی وفد کو اگست میں پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔