لاہور (جیوڈیسک) رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کا بارہواں ایکسپو 7 جنوری 2018ء کو ایکسپو سنٹر کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
ایکسپو کا افتتاح سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن نے کیا تھا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطاء ملک نے بھی بطور مہمان خاص ایکسپو میں شرکت کی۔
اس ایکسپو میں لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، کراچی اور گوادر سمیت ملک بھر سے پراپرٹیز کی نمائش کی گئی جہاں ان 70 نمائش کنندگان کی جانب سے کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کے ضمرے میں پلاٹس، اپارٹمنٹس، گھر اور فارم ہاؤسز فروخت کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ عوام الناس کیلئے مخصوص پراپرٹیز پر بہترین ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا تھا۔
ایکسپو کے اختتام پر زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق اس ایکسپو سنٹر کو یومیہ 50 ہزار افراد باآسانی وزٹ کر سکتے ہیں۔
زمین ایکسپو 2018ء اب لاہور میں 10 اور 11 فروری کو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گا جبکہ اس کے بعد یہ اسلام آباد میں مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد رواں سال ستمبر 2018ء کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں ہو گا۔