کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کر کے ایک اغواء کار گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کی۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی کے مدرسہ اسکول سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کروالیا گیا جیکہ ایک اغواء کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
مغوی بچے کی رہائی کے لئے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ مغوی بچے کی شناخت 8 سالہ طفیل زمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا نام قاری شوکت ہے۔ گرفتار کئے جانے والے اغواء کار سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم مزید تفتیش کررہی ہے۔