کراچی: لانڈھی سے گھگھر پھاٹک ٹریک پر حملے کے 15 ملزم گرفتار

Attacks On Railway Track

Attacks On Railway Track

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لانڈھی کے علاقے گہرام بگٹی گوٹھ میں رینجرز نے چھاپے کے دوارن گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث 15 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر صبح سویرے لانڈھی کے قریب گہرام بگٹی گوٹھ کا محاصرہ کیا گیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے ملزمان میں گزشتہ دنوں گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔