سندھ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے جرائم کا صفایا کرنے کا عزم کیا ہے، آخری ملزم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر ادعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید متحرک کرکے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
قائم علی شاہ نے ہفتے کو کراچی میں اے ایس آئی امین اور دیگر افراد کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔