کراچی : گزشتہ روز چچی پر تیزاب پھینکنے والا گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز دہلی کالونی کے علاقے میں چچی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کامران کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجاب چورنگی کے قریب واقع دہلی کالونی میں واقع مکان نمبر 394 گلی نمبر 19 کی رہائشی خاتون نسرین بی بی پر گھرمیں گھس کر شوہرکے بھتیجے نے تیزاب پھینک دیا، ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

جبکہ متاثرہ خاتون نسرین بی بی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ملزم کامران کے خلاف گزشتہ روز ہی تھانہ فرئیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا،جسے رات گئے فرئیر تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔