کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے سندھ میں وکلا پر لیوی ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف کارروائی عدالت نے کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وکلا پر لیوی ٹیکس واپس لینےکا بھی اعلان کیا۔