کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بھتاخوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مسائل عروج پر ہیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمےداری ہےکہ عوام کو تحفظ دیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کامیاب ہورہاہے، پولیس اہلکاراپنی جانیں دے کر عوام کا تحفظ کر رہےہیں، سب سے تیز آپریشن لیاری میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی کی5عدالتیں بنائیں مگر نتائج نہیں آئے، عدالتیں اپنا کام نہیں کرینگی تو ٹارگٹڈ آپریشن کامیاب نہیں ہوگا، پی پی اوکے قانون پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔