کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد الکرم اسکوائر میں سرچ آپریشن کیا جہاں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

رینجرز اہلکاروں نے رہائشی عمارت کا محاصرہ کیا اور مختلف فلیٹس کی تلاشی لی۔ ایک زیر حراست ملزم خالد کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ملا جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری طرف پولیس بھی حرکت میں آئی اور صدر کے علاقے پریڈی میں سرچ آپریشن کیا اور پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔