کراچی میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، تجزیہ کار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، کسی صورتحال میں ردعمل سے نقصان عوام کا ہی ہوگا۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صورتحال خراب ہونے کا سب سے زیادہ نقصان ایم کیو ایم کے ووٹرز کا ہوگا۔

دوسری جانب پولیس کو بھی گرفتاری کی وجوہات اور شواہد عوام کے سامنے لانا چاہئیں۔ سینئر تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا چاہئے اور گرفتاریوں پرردعمل کے بجائے تحمل سے کام لینا چاہئے۔