کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لان کے ملبوسات کے نئے ڈیزائنز پیش کرنے کے لئے رنگا رنگ فیشن شو ہوا۔ خواتین نے دیدہ زیب ایمبرائیڈری والے ملبوسات خوب پسند کئے۔
کراچی کے مقامی مال میں لان کے ملبوسات کے نئے مقامی برانڈ کو لانچ کرنے کے لئے فیشن شو ہوا جس میں ماڈلز نے جدید تراش خراش اور ہلکی پھلکی ایمبرائیڈری سے مزین لباس ریمپ پر پیش کئے۔
ڈیزائنر افشاں فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ڈیزائنز میں روایت اور جدت دونوں کو ایک ساتھ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے ملبوسات میں گہری دلچسپی دکھائی۔