کراچی (جیوڈیسک) سینئر وکیل ریاض حسین لوند پر حملے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
سینئر وکیل اور ذوالفقار علی بھٹو لاکالج ملیر کے پرنسپل ریاض حسین لونڈ پر ہفتے کے روز ملیر میں فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔
ریاض حسین لوند پر حملے کے خلاف سندھ بار کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تمام بینچ ڈسچارج کر دیں۔
اہم معاملات چیمبر میں سنے گئے ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کے باعث سیکٹروں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی جبکہ سماعت کے لئے انے والے سائلین، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔