کراچی، وکلا کی ساتھی ایڈوکیٹ کے اغوا کیخلاف ہڑتال، سائلین کو مشکلات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وکلا نے اپنے ساتھی ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف ہڑتال کر دی، جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی۔ سندھ بارکونسل،کراچی بار اور ملیر بار ایسو سی ایشن نے سعید محسود ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف ہڑتال کی اپیل پر وکلا نے سٹی کورٹ ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ججز اپنے چیمبرز میں فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ ملیر بار سے تعلق رکھنے والے سعید محسود ایڈوکیٹ کو 14 اگست کے روز جناح ہسپتال سے ملیر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، تاحال ان کے بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔