خان صاحب اتنا تو مانے کہ وہ غلامی کر رہے ہیں: مفتاح اسماعیل
Posted on December 30, 2021 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Muftah Ismail
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابقہ حکومتوں کے قرضوں سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے عمران خان نے لیے۔
انہوں نے کہا کہ ’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے‘، خان صاحب اتنا تو مانے کہ وہ غلامی کر رہے ہیں ، خان صاحب کی غلامی صرف خان صاحب کے لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com