کراچی کی خبریں 15/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والا اور معروف دانشور ‘ تجزیہ نگار ‘ شاعر و سابق طالبعلم رہنما سلیم عکاس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال آئین کے آرٹیکل 245پر فوجی عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب کو فوج کے حوالے کرنے کی متقاضی ہے جبکہ صوبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات اور تعصب و لسانیت کے خاتمے اور وطن عزیز کے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں صوبائی نظام حکومت کا فی الفور خاتمہ کرتے ہوئے و یونٹ نافذ کیا جائے اور عنان حکومت چلانے کیلئے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت خود مختار ڈویژنل کونسلوں پر مشتمل مقامی حکومتیں قائم کی جائیںجبکہ قوم کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے پانامہ لیکس سمیت تمام قومی مجرموں اور لٹیروں کا بھرپور احتساب کرتے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو سیاست کیلئے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈرگ ایکٹ ترمیم مخالف مظاہرے میں خود کش دھماکے کی مذمت اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تاسف ‘ زخمیوں کیلئے دعائے صحت ‘ ہلاک شدگان کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے دعائے صبر کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ مذکورہ سانحہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے اور قوم کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے دعوے کرنے والوں کی قلعی اور جھوٹ کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے ۔گجراتی سرکار نے کہا کہ کچھ دانشور حلقوں کا خیال ہے کہ مذکورہ سانحہ کرپشن کے سرمائے سے دہشتگردی کرنے والوں کی پانامہ لیکس کیس دبانے اور پانامہ لیکس کے قومی مجرموں کو احتساب سے بچانے کی کوشش ہے جبکہ کچھ حلقے اسے پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کیخلاف بھارتی سازش قرار دے رہے ہیں مگر وجہ جو بھی ہو دھماکے جس نے بھی کئے ہوں یہ حقیقت ہے کہ حکومت عوام کو زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات سمیت تحفظ و انصاف کی فراہمی میں بھی ناکام ہے کیونکہ کرپشن سرکاری اداروں سے حکومتی ایوانوں تک جاپہنچی ہے اورکسی بھی ایوان میں عوام کی فلاح و ترقی کی بجائے سیاسی وذاتی مفادات کے تحفظ کے سوا کچھ اور نہیںہورہا ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان و عوام کی سب سے بڑی دشمن مقتدر و بااختیارطبقات کی مفاد پرستی اور کرپشن ہے جس کی وجہ سے عوام نہ صرف مسائل ‘ مصائب ‘ پریشانی ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘حق و انصاف سے محرومی اور جہالت وبیماری سے دوچار ہیں بلکہ دہشتگردی اور بے جرم و خطا قتل بھی عوام کا مقدر بنا ہو اہے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف مظاہرین پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا کہ مشترکہ اسلامی فوج کی سربراہی کے حصول کیلئے حکمرانوں کی کاسہ لیسی کی بجائے قومی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے ذریعے ہر ملک و قوم دشمن کو بلا تفریق مرتبہ و اختیار کیفر کردار تک پہنچانے کی روایت اپنائی جاتی تو یقینا ملک و قوم دہشتگردی کے ناسور سے محفوظ ہوجائے مگر افسوس کہ مفادات کی روایت قائم ہے اور عوام کے قتل کا سامان کررہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد سکھر کے رہنما روشن علی سولنگی ‘روہڑی کے رہنما وڈیرو اللہ وسایو ‘ اوڈیرو لعل کے رہنما عبدالحمید سولنگی اور سکھر کے رہنما عبدالجبار سولنگی نے کراچی میں سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی پٹی والا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں برادری کو لاحق پریشانیوں اور مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پرملاقات کیلئے کراچی آنے والے سولنگی رہنما ¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر سولنگی نے کہا کہ برادری کے تمام مسائل کی وجہ برادری میں موجود انتشار اور روایتی سیاسی جماعتوں پر اعتماد ہے اگر سولنگی برادری یکجا و متحد ہوجائے اور روایتی سیاسی جماعتوں و استحصالی قائدین کا انتخاب کرنے کی بجائے اتحاد کے سولنگی اتحاد کے نامزدو برادری کے تعلیم یافتہ ‘دیانتدار و مخلص امیدواروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب بناکر ایوان اقتدار میں بھیجنے کا عزم کرکے اس عزم پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے تو یقینا آنے والے انتخابات میں قوم مسائل و پریشانیوں سے پاک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہے !