12 ربیع الاول عیدوں کا سردار اور عالم اسلام کے لئے خوشی اور یکجہتی کا دن ہے۔ مفتی غلام محمد نعیمی

Eid Milad un Nabi

Eid Milad un Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دارلعلوم المجیدیہ نعیمہ غریب آباد میں انجمن غلاماب مصطفی کے رہنمائوں اور کارکنان کا اجلاس زیر صدارت مفتی غلام محمد نعیمی منعقد ہوا جس میں یوسی 12 غریب آباد کے وائس چیئرمین لیاقت بلوچ، آغا کریم خان، جنرل کونسلر سمیر بلوچ، انجمن غلام مصطفی کے صدر اکبر بلوچ ،عبدالقادر لاسی، علی محمد انور ذرداری، رئوف، اکرم، غلام نبی گاڈائی، مفتی غلام ذکریا، قاری خرم اور علاقائی سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام محمد نعیمی نے کہاکہ 12 ربیع الاول عیدوں کا سردار ہے یہ دن عالم اسلام کے لئے خوشی اور یکجہتی کا دن ہے اور اس دن کو جہاں پوری عالم اسلام مذیبی جو ش و خروش سے منائے گی وہیں ضلع ملیر میں شایان شان طریقے سے منایاجائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا کریم ،لیاقت بلوچ اور انجمن کے صدر اکبر بلوچ نے کہاکہ انشا اللہ 9ربیع الاول بعد نماز جمعہ ضلع ملیر میں موٹر سائیکل ریلی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ نکالی جائے گی اور ملیر کے مختلف علاقوں میںپرچم کشائی بھی کی جائیگی ۔جبکہ 12ربیع الاول کے دن مفتی غلام محمد نعیمی،مفتی عثمان نعیمی اور جید علماء اکرام کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی جائیگی جو ضلع ملیر کے مختلف گوٹھو ں سے ہوتا ہوا نیشنل ہائی وے پر مرکزی ریلی میں شامل ہو گی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر