یوم سقوط جونا گڑھ سرکاری و حکومتی سطح پر منایا جائے ‘ جی کیو ایم کا مطالبہ جونا گڑھ پر بھارتی قبضہ پر حکومتی خاموشی 5کروڑ پاکستانیوں میں احساس محرومی پیدا کررہی ہے جونا گڑھ پاکستان کا آئینی حصہ ہے اس کا پاکستان سے الحا ق یقینی بنایا جائے ‘ گجراتی سرکار سورٹھ ویر کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی جانب سے صدر مملکت ‘ وزیراعظم ‘ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ‘ اراکین سینیٹ ‘ تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ و گورنرز کو ارسال کردہ کھلے خط میں 9نومبر کو یوم سقوط جونا گڑھ حکوتی و سرکاری سطح پر منائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے ارسال شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد جونا گڑھ وہ ریاست تھی جس نے پاکستان سے الحاق کا اعلا ن کیا اور 15ستمبر کو گورنر جنرل پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نواب آف جونا گڑھ نواب مہابت خانجی کے ساتھ جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے پر دستخط کرکے ریاست جونا گڑھ کو پاکستان کا آئینی حصہ قرار دیا مگر پاکستان کے اس آئینی حصے پر 9نومبر کو بھارت نے اسی طرح قبضہ کرلیا جس طرح اس نے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنایا تب سے اب تک جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی 9نومبر کو یوم سقوط جونا گڑھ مناکر اقوام متحدہ سے ریاست جونا گڑھ کے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں مگر افسوس کہ حکومتی سطح پر انہیں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوتی جس سے ان میں احساس مایوسی و محرومی بڑھ رہا ہے اسلئے ضروری ہے کہ 9نومبر کو حکومتی سطح پر یوم سقوط جونا گڑھ مناکر جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے5کروڑ پاکستانیوں کا احساس محرومی دور کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قوم کرپشن میں ملوث ہر فرد کا بلا تفریق احتساب چاہتی ہے ‘ ایم آر پی بڑے صوبے کی قیادت کو بچانے کی روایت ملک وقوم کے مستقبل کیلئے خطرناک ثابت ہوگی اعلیٰ عدلیہ عوام کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے ہر شخص کونشان عبرت بنائے ‘امیر پٹی کراچی (اسٹاف رپورٹر )انصاف و مساوات کے اسلامی اصولوں سے انحراف نے ہمیشہ ملت کوانتشار کا شکارسے دوچار کرکے نقصان پہنچایا ہے جبکہ پاکستان کے تمام قومی مسائل کی وجہ بھی مساوات و انصاف کے اسلامی اصولوں سے انحراف ہے جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مایوسی دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی بنیاد بن کر قوم کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے جبکہ کرپشن کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے بچوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے اس لئے کرپشن میں ملوث ہر فرد کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پانامہ لیکس سمیت کرپشن میں ملوث ہر فرد کا بلا تفریق مگر کڑا احتساب چاہتی ہے اور اگر عدلیہ نے پانامہ کیس میں قومی امنگوں اور اسلامی اصولوں کے مطابق مساوات کی مثال قائم کرتے ہوئے انصاف نہیں کیااورنظریہ ضرورت کے بڑے صوبے کی قیادت کو بچانے کی روایت دہرائی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہوگا اور ظلم کے نتائج ہمیشہ بھیانک نکلتے ہیں۔