کراچی: لیاقت آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، بچے اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غوثیہ مسجد والی گلی میں ایک مکان کے باہر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس کی لیکیج کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، کبھی تو گیس کی بندش کر دی جاتی اور کبھی گیس اتنی تیز کر دی جاتی ہے جس کے باعث ہر وقت جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔