کراچی: لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں ٹاگٹڈ آپریشن، رینجرز پر فائرنگ

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں محاصرے کے دوران مسلح افراد نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

الیاس گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران مسلح ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، زخمی حملہ آور کا نام راشد ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے کچھ ملزمان فرار بھی ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ اور گینگ وار ملزمان کے خلاف کیا جارہا ہے، علاقے سے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،آپریشن میں 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔