کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گشت کےدوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مقصود شدید زخمی ہو گیا۔
جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لیاقت آبادنیرنگ سینما کے قریب زخمی ہونے والے پولیس اہلکار مقصود سُپرمارکیٹ تھانے میں تعینات ہے۔
اہلکار مقصود اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گشت کے لئے نکلات ھاکہ دوران گشت نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا، مقصود کو حالت تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔