کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آخر کب تک ہم شہید نواجوں کے لاشے اٹھائیں گے اور کب تک پاکستانی قوم حالت جنگ میں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو خطرہ باہر سے زیادہ ملک کے اندر سے ہے کیونکہ دہشتگرد پاکستانی قوم کی صفوں میں چھپا بیٹھا ہے جسکا ثبوت پاکستان کے صرف ایک شہر کراچی میں 10ہزار سے زاہد انسانوں کو الگ الگ قتل کیا جانا ہے۔ اور یہ ناکام حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عالم علی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرف کی طرح دہشتگردی، کرپشن کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کو بھی 3سال دیں تاکہ ملک سے دہشتگردی اور کرپشن کو ختم کیا جا سکے۔