کراچی: صحابہ کرام وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں اپنی رضا کا سرٹیفیکیٹ دے دیا۔ صحابہ کرام کی زندگی امت کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔دورِ حاضر میں بڑھتی ہوئی بے دینی تقاضا کرتی ہے کہ پوری امت بالخصوص نوجوان نسل صحابہ کرام کو اپنا آئیڈیل بنائیں ، صحابہ کرام کو اپنا آئیڈیل بنا کر ہی نوجوان نسل بے دینی و بے حیائی سے بچ سکتی ہے ۔ استحکام پاکستان ہمارا اولین مقصد ہے ، اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ( سینٹرل ) زون کے ناظم انس عثمانی ، ناظم عمومی عبد الیوکیل نے صدر ٹاؤن میں منعقد سینٹرل زون کی ماہانہ تربیتی نشست میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام نے اسلام کیلئے جو بے مثال قربانیاں دی امت اس کی مثال دینے سے قاصر ہے ۔صحابہ کرام وہ عظیم ہستیاں ہیںجن کو دنیا میں جنت کی بشا رت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے، بجلی چوری کے خلاف ہونے والے آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہر میں بجلی کی فراہمی میں روانی لائی جائے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عبد الوکیل کا کہنا تھا کہ ایم ، ایس ، او پوری کوشش کر ر ہی کہ نوجوانوں کو صحابہ کرام والے کردار پر لا کر دینِ اسلام کی خدمت کیلئے وقف کیا جائے ۔صحابہ کارام کی زندگی کو آئیڈیل بنا کر ہی امت نجات پا سکتی ہے ۔ اس موقعہ پر کراچی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات عنایت اللہ فاروقی ، سینٹرل زون کے محمد حسن ، وسیم اکرم اور طارق انصاری بھی موجود تھے جبکہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔