کراچی: ہلکی پھوار نے موسم خوش گوار کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہلکی پھوار نے موسم خوش گوار کردیا۔ عید کے تیسرے دن بارش سے میٹھی عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔ شہر شہر تیز اور ہلکی بارش نے عید کی رنگینی بڑھا دی۔

کراچی میں عید کے تیسرے روز صبح سویرے سے پھوار اور رم جھم جاری ہے۔ فضا میں خنکی سی ہے۔ بلوچستان کے علاقے حب اور گردونواح میں صبح سویرے بارش ہوئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں بھی صبح بارش ہوئی۔ جس سے موسم کے رنگ مزید نکھر گئے۔ زندہ دلان لاہور موسم کے مزے لینے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا میں مالا کنڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد ،گجرانوالہ ،لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک سو چونتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر منگل سے اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔