کراچی : لائنز ایریا، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ناکام

Electricity Thieves

Electricity Thieves

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ناکام ہو گیا، کارروائی کے خلاف احتجاج پر پولیس اور کیا لیکٹرک کے عملے نے راہ فرار اختیار کر لی، کے الیکٹرک نے شہرمیں کنڈا سسٹم کے خلاف کارروائی کا آغاز تو کیا لیکن مربوط پلاننگ نہ ہونے پرکارروائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

کے الیکٹرک کہ عملے نے لائز ایریا شہاب مارکیٹ کے قریب کنڈے ہٹانے شروع کئے،،، تو بڑی تعداد میں علاقہ مکین احتجاج کرنے لگے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے لوگ خود پانچ سو روپے میں کنڈا لگاتے ہیں۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ پہلے بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائے،، غریب کا جینا دوبھر نہ کیا جائے۔ آپریشن کے دوران ایک پولیس موبائل سیکیورٹی پر موجود تھی تاہم علاقہ مکینوں کے مشتعل اور پولیس اہلکاروں کے فرار ہونے پر آپریشن ناکام ہو گیا۔