کراچی (جیوڈیسک) کراچی لنک روڈ ٹریفک حادثے میں بس سے ٹکرانے والے ٹینکر کے ڈرائیور نے گرفتاری دیدی ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کراچی سے شکارپور جانے والی سپر ہائی اور نیشنل ہائی وے کے لنک روڈ پر ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 63 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا، جس کی تلاش کیلئے پولیس کوششیں کررہی تھی۔ بالآخر واقعے کے 4 دن بعد ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ڈرائیور محمد حنیف نے بتایا کہ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا تھا۔