کراچی، بڑھتی لوڈ شیڈنگ، بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ

Charging Fans

Charging Fans

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج گرمی کی شدت نسبتاً کم رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم پچھلے کئی روز کی گرمی سے کراچی کے مکین بھی پریشان ہیں اور شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ کے باعث بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، ایسے میں کراچی کے ہنرمندوں نے اپنی کاری گری دکھائی اور بیٹری سے چلنے والا پنکھا تیار کر ڈالا، لوگوں کی بڑی تعداد ا س پنکھے کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔ چارجنگ فین کی خریداری کے لئے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس پنکھے سے بچوں کا گزارا ہو جاتا ہے۔

دکاندار کہتے ہیںکہ اس کی بیٹری 3 سے 4 گھنٹے چل جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کا مناسب قیمت میں ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، اس سے شہری کچھ گھنٹوں کے لئے ہی صحیح گرمی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔