کراچی میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہریوں کو شدید پریشانی

Karachi Load Shading

Karachi Load Shading

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔ اچانک بجلی بند ہوجانے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں تین سے ساڑھے سات گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں نو سے دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ان علاقوں میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاری، ملیر کینٹ، صفورہ گوٹھ نارتھ کراچی، جیل روڈ اور بفرزون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔