ملک بھر میں بجلی خسارہ کمی نہ ہو سکی۔ کراچی میں ایک بار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا۔ ابولحسن اصفہانی روڈ پر رہائشی عمارت کی بجلی بارہ بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔
ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں تواتر کے ساتھ اضافے کے باوجود بجلی کے نظام میں خسارہ کم نہ ہو سکا۔ تین ہزار تین سو میگا واٹ شارٹ فال کے باعث شہروں اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اندرون سندھ اور کراچی میں کے ای ایس سی گیس کمی کا پرانا راگ الاپتے ہوئے دن مین دس اور رات میں تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط کر رکھا ہے۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں فنی خرابی بارہ روز گزرنے کے بعد بھی دور نہیں کی جا سکی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کے ای ایس سی نے مرمت کے لئے دس لاکھ روپے مانگے ہیں۔ دوسری جانب لاہور فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بجلی کی طویل بندش حسب معمول جاری ہے۔