کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کے بعد یونین نے بھی احتجاج کرنا شروع کردیا جمشید ٹائون کے محکمہ سنی ٹیشن نے وسائل دینے پر شدید احتجاج اور کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کا مالی بحران جہاں شدید ہوگیا وہیں ڈی ایم سیز کی یونین نے بھی وسائل نہ دیادارے کی جانب سے وسائل نہ دیکر کام لینے پر شدید احتجاج کا آغاز کردیا ۔جمشید ٹائون کی یونائیٹیڈ یونین نے محکمہ سنی ٹیشن کے ملازمین کے ہمراہ شاہراہ قائدین سے جمشید ٹائون آفس تک احتجاجی ریلی نکالی ملازمین اپنے حقوق کی فراہمی کے حق میں بینرز ،پلے کارڈ اُٹھائے رکھے تھے اور ناانصافیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر جمشید ٹائون کے احتجاجی مظاہرین سے یونائیٹڈ لیبر یونین کی چیئر پرسن کنیز فاطمہ اور سجن یونین کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مشنری خراب پڑی ہے اور صفائی مہم کے نام پر ملازمین سے جبری کام لیا جارہا ہے۔
جبکہ ملازمین کو اوور ٹائم ،وردی ،سروس بک تک فراہم نہیں کی جارہی ہے یونین رہنمائوںنے بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں ورنہ تمام تر کام بند کرکے احتجاج کا سلسلہ مزید تیز کردیا جائے گا۔