کراچی: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ شہر میں جرائم اورا سٹریٹ کرائم کی واقعات میں تیزی آگئی ہے ،پیر کی شب روزنامہ ملن کراچی کے ایگز یکٹو ایڈیٹر و سینئر صحافی اسلم شاہ کو ناظم آبا د میں 3 نامعلوم لڑکوں نے گن پوائنٹ پر نقدی سمیت تمام کاغذات لوٹ لیا، یہ افسوس ناک واقعہ پیر کی شب تقریبا 11 بجے رات پیش آیا وہ اپنے گھر نارتھ کراچی جارہے تھے کہ اچانک ناظم آباد نمبر ایک پر واقعہ پیٹرول پمپ پل کی مصروف شاہراہ پر جیسے جانے کی کوسش کررہے تھے۔
ایک موٹرسائیکل میں تین نامعلوم ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل روک دی اور چابی لینے کی کوسش کے دوران نقدی ،موبائل فو ن پرس اور ایک کالا بیگ لے کر فرار ہوگئے جس میں قومی شناختی کارڈ،کراچی پریس کلب ، ایکرڈیشن پرس کارڈ (سندھ حکومت) دفتر کا کارڈ،مختلف بینک کے ATMکارڈ اور کریڈٹ،موٹرسائیکل کے پیپرز،اور جو ضروری کاغذات میر ے بیگ میں موجود تھا، سینئر صحافی کو اس سے محروم کردیا،اس ضمن میںرضویہ سوسائٹی تھانہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی آپریشن کے دوران ا سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں کمی واقعہ ہوئی تھی اور شہریوں کے علاوہ ملک میں محسوس کیا جارہا تھا لیکن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ شہر کے حالات میں بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیںا سٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہورہی ہے اور سی پی ایل سی ایک حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ کے باعث اس کی روک تھا م کرنا ممکن نہیں ہیں۔