کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے، کام کرکے دکھا رہے ہیں، بلدیاتی بل میں ترمیم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری بدلتا ہوا کراچی دیکھ رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر بلدیاتی ادارے ہی کام کر رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ماڑی پور روڈ ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں، اب ہاکس بے جانے میں آدھا گھنٹا لگتا ہے۔ اہل کراچی کے حقوق کےلیے پیش رفت پر ایم کیو ایم قیادت کے کانوں سے دھواں نکل رہا ہے، حافظ نعیم
انہوں نے مزید کہا کہ ساحل پر بھی شہریوں کی تفریح کے لیے کام کیا جارہا ہے، کراچی کے پرانے فلائی اوورز کی مرمت کے لیے بھی ٹینڈر دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اہل کراچی کے حقوق کے لیے پیش رفت پر ایم کیو ایم قیادت کے کانوں سےدھواں نکل رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی ساڑھے تین سال میں کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے، پی ٹی آئی والے ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے جماعت اسلامی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔