مکرو فریب کی سیاست چھوڑ کرقوم سے سچ بولا جائے ‘ راجونی اتحاد

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حب الوطنی ‘ عوام دوستی اور جمہوریت کی آڑ میں ملک و قوم دشمنی کے ذریعے ملک و قوم کو آمروں سے زیادہ نقصان پہنچانے والے عوام کو مزید دھوکا دینے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں اور پانامہ لیکس کے ذریعے بے نقاب ہونے والے سچ کو تسلیم کرتے ہوئے بیرو ن ملک منتقل کیا گیا تمام سرمایہ وطن واپس لائیں۔ کستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘ عمران چنگیزی اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے منتقل سرمائے کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کی دولت لوٹنے والوں چمچے و کڑچھے جو ان کی تعریف میں رطب اللسان ہوتے ہوئے ان کی گناہوں کی پردہ پوشی کے ذریعے قوم کو مزید گمراہ کرنا چاہتے ہیں یہ بات جان لیں کہ لندن جانے والے قائدین کی طرح انہیں لندن بھاگنے کی مہلت نہیں ملے گی اور ان کا انجام یزید کے مرید ابن زیاد سے زیادہ بھیانک ہوگا اسلئے وہ جھوٹ و فریب کی سیاست چھوڑ کر ملک وقوم کیلئے سچ بولیں تو شاید قوم انہیں یزیدی لشکر سے نکلنے پر حُر جیسی تعظیم عطا کردے وگرنہ شمر اور اس کے بیٹوں جیسا انجام ان کا منتظر دکھائی دیتا ہے ۔