کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گزشتہ روز لیاری میں غوثیہ مسجد کے قریب دستی بم حملے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تیار کرلی۔
کلری تھانے کی حدود میں دستی بم زیر تعمیر عمارت میں واقع دکان پر پھینکا گیاجس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے عمارت میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے آر جی ڈی 1 کے ٹکڑے اور بم کا لیور ملا ہے، تمام شواہد سیل کرکے اور کلیرنس سرٹیفیکٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔