کراچی: لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسٹ زون کے مختلف علاقوں سے تین ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ احمد نامی ملزم نے آٹھ افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق عید کے روز گلشن اقبال میں پٹرول پمپ ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمیل کو بھی اس کے 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سے ٹارگٹ کلنگ کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم امین عرف منا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔