کراچی: لیاری میں کارروائی، 2 مشتبہ ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری داخل ہو گئی ہے۔ لیاری کے علاقے نیازی چوک پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران 2 مشتبہ ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔