کراچی: لیاری کےعلاقےبغدادی میں دستی بم حملہ، 5 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں دستی بم حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔