کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں آوان بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ سرجانی سے ایک خاتون اور منگھو پیر سے ایک مرد کی لاش ملی ہے۔
لیاری کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے ایک رکشے کے قریب آوان بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔
بم پھٹنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد لیاری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دکانداروں نے کاروبار بند کر دیا۔
ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے علی محمد گوٹھ سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ناردرن بائی پاس پر منگھوپیرکے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی نمبر 2 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ثاقب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔